مسلح افراد کی فائرنگ سے پی ٹی آئی کے مقامی رہنما رانا سخاوت راجپوت جاں بحق

ایس ایس پی قمبر سخاوت راجپوت کے قاتل بن چکے کیونکہ وہ جرائم پیشہ افراد کے سرپرست بنے ہوئے ہیں،حلیم عاد ل شیخ

ہفتہ 27 نومبر 2021 16:37

مسلح افراد کی فائرنگ سے پی ٹی آئی کے مقامی رہنما رانا سخاوت راجپوت جاں بحق
لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2021ء) شہداد کوٹ کے علاقے لالورائنک میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح افراد کی فائرنگ سے پی ٹی آئی کے مقامی رہنما رانا سخاوت راجپوت جاں بحق ہوگئے ہیں۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ رانا سخاوت راجپوت اپنے رائس مل پر جارہے تھے کہ راستے میں گھات لگائے نامعلوم ملزمان نے ان پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں پی ٹی آئی رہنما شدید زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

حملے کے بعد مقامی افراد نے سخاوت راجپوت کو شدید زخمی حالت میں لاڑکانہ چانڈکا اسپتال منتقل کیا جہاں وہ زخموں کی تاب لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔سخاوت راجپوت کا شمار لاڑکانہ کے دیرینہ کارکنان میں ہوتا تھا، وہ قمبر شہدادکوٹ میں پی ٹی آئی کے سرگرم رہنما تھے اور رائس مل ایسوسی ایشن کے صدر بھی رہے۔اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے سخاوت راجپوت کے بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اہل خانہ سے اظہار افسوس کیا ہے۔حلیم عادل شیخ نے الزام عائد کیا کہ ایس ایس پی قمبر سخاوت راجپوت کے قاتل بن چکے کیونکہ وہ جرائم پیشہ افراد کے سرپرست بنے ہوئے ہیں، سندھ میں امن امان کی صورتحال مکمل خراب ہوچکی ہے۔

لاڑکانہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments