مراد علی شاہ کا بغیر ماسک کے خطاب، بار بار کھانستے رہے

جمعہ 21 جنوری 2022 23:45

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2022ء) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے ماسک لگائے بغیر جلسے میں خطاب کیا اور اس دوران وہ بار بار کھانستے رہے۔تفصیلات کے مطابق کورونا سے بچا کے لیے عوام سے ماسک پہننے کی التجا کرنے والے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ لاڑکانہ میں جلسے کے دوران مسلسل کھانستے رہے۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مراد علی شاہ کے ساتھ کھڑے جیالے بھی کھانس کھانس کر ان کا ساتھ دیتے رہے۔

وزیراعلی نے بغیر ماسک پہنے اپنے خطاب کو جاری رکھا لیکن ساتھیوں نے ڈر کے مارے ماسک لگا لیے۔واضح رہے کہ سندھ اس وقت دیگر تمام صوبوں سے زیادہ کورونا کے نشانے پر ہے، سندھ میں کورونا کیسز کی شرح 20 فیصد سے تجاوز کرگئی ہے۔ کورونا سے اموات میں بھی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 23 مریض انتقال کرگئے۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں