وفاقی وزیر شازیہ مری کا سابق صدر آصف علی زرداری کی والدہ کے انتقال پراظہار تعزیت

جمعہ 24 جون 2022 18:08

وفاقی وزیر شازیہ مری کا سابق صدر آصف علی زرداری کی والدہ کے انتقال پراظہار تعزیت
لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2022ء) وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت اورسماجی تحفظ شازیہ عطا مری نے سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی والدہ اور چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ان کی دادی زریں آرا کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی پیغام میں وفاقی وزیر شازیہ عطا مری نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی والدہ اورچیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی دادی کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کرتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ماں جیسی عظیم ہستی کابچھڑنا بڑا صدمہ ہوتا ہے اور دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندان کے غم میں برابر کیشریک ہیں اور ان کے سوگوار خاندان کیساتھ ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔وفاقی وزیر شازیہ مری نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں