ملک میں مردم شماری چھپ کر نہیں بلکہ شفاف طریقے سے کی جائے، وزیر خوراک سندھ نثار احمد کھوڑو

بدھ 22 مارچ 2017 23:36

ملک میں مردم شماری چھپ کر نہیں بلکہ شفاف طریقے سے کی جائے، وزیر خوراک سندھ نثار احمد کھوڑو
لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2017ء) محکمہ خوراک سندھ کے صوبائی وزیر نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ ملک میں مردم شماری چھپ کر نہیں بلکہ شفاف طریقے سے کی جائے اس سلسلے میں عدالت میں پٹیشن دائر بھی کی گئی ہے۔ ڈیموں میں پانی کی قلت کے باعث پانی کی کمی ہے، گڈو سے نیچے کے پنجاب کے علاقوں میں ہزاروں کی تعداد میں ٹیوب ویل لگے ہوئے ہیں جو دریائے سے پانی اٹھاتے ہیں جن کے خلاف کاروائی کی جائے۔

شہر کے گورنمنٹ پائلٹ ہائیر سیکنڈری اسکول میں بیسٹ ٹیچرس ایوارڈ 2017 کے تقریب سے مہمان خاص کے طور پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ اساتذہ والدین کا درجہ رکھتے ہیں وہ بچوں پر تشدد نہ کریں جبکہ بچوں پر تشدد کے خلاف سندھ اسمبلی سے قانون پاس کیا گیا ہے اگر ایسا کوئی واقعے میڈیا میں آیا تو سخت سے سخت کاروائی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ اسکولوں میں بچوں کے داخلا کی شرح کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے، اسکولوں میں تعلیم کے نظام میں بہتری کے لیے اساتذہ کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ تعلیم کی بہتری اور اسکولوں کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کے لیے اقدامات اٹھارہی ہے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے 291 اسکولوں کے طلبہ و طالبات کو مفت کتابیں اور اسکول کے ہیڈ ماسٹر سمیت طلبہ و طالبات کو ایوارڈ اور میڈکل بھی دیئے۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں