قدیم تہذیبی مقام موہن جو دڑو پر کیوریٹر کی تعیناتی نہ ہوسکی

بااثر افراد کی جانب سے تہذیبی مقام کے کچھ حصے پر قبضے کی کوشش، ضلعی انتظامیہ لاڑکانہ اور محکمہ ثقافت نے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے

اتوار 26 مارچ 2017 19:10

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2017ء) قدیم تہذیبی مقام موہن جو دڑو پر کیوریٹر کی تعیناتی نہ ہوسکی جبکہ موقعے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بااثر افراد کی جانب سے تہذیبی مقام کے کچھ حصے پر قبضے کی کوشش، ضلعی انتظامیہ لاڑکانہ اور محکمہ ثقافت نے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ کی جانب سے کچھ روز قبل صوبے کے پانچ ہزار سال قدیم تہذیبی مقام موہن جو دڑو پر تعینات کیوریٹر ظہیر الدین شر کا تبادلہ کیا تھا جس کے باعث اس وقت تک کروڑوں روپیوں کی لاگت سے جاری ترقیاتی کاموں کی نگرانی اور آثار قدیمہ کے حفاظت کے لیے کسی بھی افسر کو تعینات نہیں کیا جاسکا ہے۔

دوسری جانب آرکیالاجیکل میوزیم کیوریٹر کی نشست خالی ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے یونیسکو کی جانب سے ورلڈ ہیریٹیج میں شامل کیے جانے والے موہن جو دڑو کے تاریخی دھامراہ کے مقام کے کئی اراضی پر بااثروں کی جانب سے قبضہ کرنے کی کوشش کی گئی۔

(جاری ہے)

حکومت سندھ کی جانب سے پروٹیکٹ سائیٹ قرار دیئے گئے دھامراہ مقام کی ایراضی 154 ایکڑ ہے جس کے کچھ اراضی پر بااثر افراد کی جانب سے گھروں کی تعمیر سمیت وہاں کی زمین کو زراعت کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کی گئی ہے جس پر محکمہ ثقافت کے صوبائی وزیر سید سردار شاہ اور سیکریٹری غلام اکبر لغاری کی جانب سے موہن جو دڑو آرکیالاجیکل میوزیم کے کیوریٹر کی تعیناتی نہیں کی گئی ہے جس کے باعث آثارات سمیت ترقیاتی کاموں بھی متاثر ہونے کے بھی خدشہ ہے۔

اسی سلسلے میں محکمہ آرکیالاجی کے کنزرویٹر انجنیئر علی حیدر گاڈھی نے بتایا کہ موہن جو دڑو کے دھامرہ مقام پروٹیکٹ سائیٹ ہے جس پر قبضہ نہیں کیا گیا ہے جبکہ سائیٹ اٹینڈنٹ کی جانب سے اطلاع دیا گیا تھا کہ کچھ بااثر افراد کی جانب سے غیرقانونی تعمیرات کروانے کا ارادہ کیا گیا ہے جس کے باعث اسسٹنٹ کیوریٹر احسان عباسی اور آفیسر ارشاد جتوئی کی سربراہی میں ٹیم نے سائٹ کا دور کرتے ہوئے ایسے افراد کے خلاف تھانہ نصیرآباد پر مقدمہ درج کرنے کے لیے درخواست بھیج دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ خیرپور، شکارپور سمیت سندھ کے 10 مختلف اضلاع میں آرکیالاجیکل میوزیم کے بنائے جا رہے ہیں جن کی لک آفٹر چارج ظہر الدین شر کو دی گئی ہے فی الحال ان کا تبادلہ نہیں ہوا ہے۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں