بالاکوٹ، بھنگیاں کے مقام پر ٹرک الٹنے سے ایک شخص جاں بحق

جمعرات 10 ستمبر 2020 23:17

بالاکوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2020ء) بالاکوٹ میں بھنگیاں کے مقام پر ٹرک الٹنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا، بالاکوٹ پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرکے کارروائی کا آغاز کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز کاغان سے بالاکوٹ کی طرف آنے والا ٹرک جسے ڈرائیور حبیب الرحمن چلا رہا تھا، بھنگیاں نالہ کے مقام پر بریک فیل ہونے کی وجہ سے الٹ گیا جس کے نتیجہ میں ٹرک کی چھت پر بیٹھا ایک شخص جس کا نام عرفان جان ساکن گلگت بتایا جاتا ہے، چوٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔ بالاکوٹ پولیس نے ٹرک میں سوار گری خان کی مدعیت میں زیر دفعہ 379/320/337 مقدمہ درج کر کے ڈرائیور حبیب الرحمن کو گرفتار کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں