لاڑکانہ پولیس نے کارروائی کرکے 20 ملزمان کو گرفتار کرلیا، منشیات اور حقے برآمد

جمعہ 14 دسمبر 2018 21:13

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2018ء) لاڑکانہ شہر کے تھانہ سول کے ایس ایچ او امام بخش لاشاری کی سربراہی میں لاڑکانہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر حقہ بار میں کاروائی کرتے ہوئے کامران، عباس، عزیز، قیصر، مہتاب، عزیز شیخ سمیت 20 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے منشیات اور حقے برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق نوجوان نسل کو منشیات سے نجات دلوانے کے لیے کاروائیوں کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے جو مسقبل میں بھی جاری رہیں گی۔

دوسری جانب پولیس کاروائی کے بعد کاروائی سے بچنے کے لیے شہر کے گنجان آبادی میں قائم حقہ بار مکمل طور پر بند ہوگئے ہیں۔ لاڑکانہ پولیس کی اس کاروائی پر شہریوں نے پولیس کی کارکردگی کو سرہاتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے عناصر کے خلاف کاروائیوں کو جاری رکھا جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں