لاڑکانہ پولیس نے کارروائی کرکے ہندو تاجر سے چھینی گئی رقم برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا

جمعہ 14 دسمبر 2018 21:13

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2018ء) ایس ایس پی مسعود احمد بنگش کی ہدایات پر اے ایس پی سٹی محمد کلیم کی سربراہی میں لاڑکانہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے چند روز قبل ہندو تاجر سے چھینی گئی ڈیڑھ لاکھ روپے کی رقم برآمد کرکے ملزم علی رضا منگی کو گرفتار کرکے تھانہ مارکیٹ میں لاکپ کردیا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اے ایس پی سٹی محمد کلیم نے متاثرہ ہندو نوجوان کو اپنے دفتر طلب کرکے چھینی رقم حوالے کی جس پر انہوں نے لاڑکانہ پولیس کا شکریہ بھی ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں