قائد عوام انجینئرنگ کالج روڈ پر تیز رفتار ویگن کے ٹکر سے 2پولیس اہلکار شدید زخمی

جمعہ 16 اگست 2019 19:31

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2019ء) لاڑکانہ شہر کے ایئرپورٹ قائد عوام انجینئرنگ کالج روڈ پر تیز رفتار ویگن کے ٹکر سے گشتی پولیس کے دو اہلکار عبدالقدیر عباسی اور ذوالفقار ابڑو شدید زخمی ہوئے جنہیں آسپاس کے لوگوں نے علاج کے لیے چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر زخمیوں اہلکاروں نے بتایا کہ ہم معمول کے مطابق موٹرسائیکل پر گشت کررہے تھے کہ اچانک پیچھے سے تیز رفتار ویگن نے ٹکر مارکر ہمیں شدید زخمی کردیا جبکہ حادثے کے بعد ویگن ڈرائیور فرار ہوگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں