لاڑکانہ پولیس کی کارروائیاں ،13ملزما ن گرفتار ،اسلحہ ،منشیات اور مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد

جمعہ 16 اگست 2019 19:31

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2019ء) ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود احمد بنگش کی ہدایات پر لاڑکانہ پولیس نے مختلف علاقوں میں کاروائیاں کرتے ہوئے 9 جواریوں سمیت سنگین نوعیت کے مقدمات میں اشتہاری، روپوش و مطلوب 13 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ، منشیات، موٹرسائیکلز، نقدی اور موباییل فونز برآمد کرکے مقدمات درج کرلیے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مارکیٹ پولیس نے دوران چیکنگ سنگین نوعیت کے مقدمے میں مطلوب ملزم امجد جلبانی کو پسٹل اور گولیوں سمیت، رحمت پور پولیس نے دوران چیکنگ بازیگر پل سے ملزم حبیب اللہ خروس کو پسٹل اور گولیوں سمیت، ایئرپورٹ پولیس نے دوران چیکنگ ملزم میرمحمد ساریو کو چرس سمیت، نوڈیرو پولیس نے دوران چیکنگ اشتہاری ملزم باقر شیخ کو، دڑی اور تعلقہ پولیس نے جوا کے اڈوں پر چھاپہ ماکر 9 جواریوں گل حسن، مھران، بڈہل، پرویز بروہی، واحدبخش، سعید، سائت، نادر اور ثنااللہ کو نقدی سمیت گرفتار کرلیا۔ دوسری جانب باڈہ پولیس نے شہری غلام مصطفی جبکہ تعلقہ پولیس نے شہری ظہیربھٹی کی موٹرسائیکل برآمد کرکے مالکان کے حوالے کردی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں