بجلی کی مین لائن میں کنڈا لگانے والا شخص کرنٹ لگنے سے انتقال کر گیا

پیر 27 جولائی 2020 14:47

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2020ء) بجلی کی مین لائن میں کنڈا لگانے والا شخص کرنٹ لگنے سے انتقال کر گیا۔سیپکو حکام کے مطابق متوفی بجلی کی مین لائن میں کنڈا لگا رہا تھا کہ اس دوران کرنٹ لگنے سے ہلاک ہو گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق سیپکو کی جانب سے متوفی کے خلاف ولید تھانے میں مقدمہ درج کرایا ہے۔پولیس کے مطابق متوفی کے خلاف غیر قانونی طور پر سیپکو پراپرٹی میں مداخلت کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں