لاڑکانہ، کتوں نے حملہ کر کے7بچوں سمیت 12افراد کو زخمی کر دیا

بدھ 2 جون 2021 15:42

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2021ء) سندھ کے شہر لاڑکانہ کے گوٹھ صدیق آباد میں کتوں نے حملہ کر کے 12 افراد کو زخمی کر دیا۔

(جاری ہے)

کتوں کے کاٹنے سے زخمی ہونے والے تمام افراد کو فوری طور پر لاڑکانہ کے چانڈکا اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں 7 بچے بھی شامل ہیں، تمام زخمیوں کوکتوں کے کاٹے کی(اینٹی ریبیز) ویکسین دی جا رہی ہے۔چانڈکا اسپتال کے ذرائع نے بتایاکہ تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں