ایس ایس پی لاڑکانہ عمران قریشی کا دورہ رتو ڈیرو

جمعہ 17 ستمبر 2021 15:45

لاڑکانہ۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2021ء) ایس ایس پی لاڑکانہ عمران قریشی نے اچانک رتوڈیرو کا دورہ کیا۔ دورے  کے دوران  انہوں نے  امن و امان کی صورتحال اور ٹریفک معاملات کا جائزہ لیا اور صحافی برادری سے  مختلف معاملات پر بات چیت کی ۔

(جاری ہے)

فرنچائیز ڈکیتی معاملے پر ایس ایچ او رتوڈیرو کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ملزمان کو  فوری  گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئے۔ تھانہ رتوڈیرو پر وزٹ کے دوران صفائی ستھرائی، ٹرن آئوٹ اور کارکردگی کا جائزہ لیا۔ افسران کا ریکارڈ چیک کرنے کے بعد بہترین کارکردگی پر اے ایس آئی محمد دائود سومرو کو تعریفی اسناد سے  نوازا۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں