لاڑکانہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات،پیپلز لائرس فورم اینڈ فرینڈس کے صدارتی امیدوار ایڈووکیٹ صفدر علی غوری کامیاب

پیر 17 جنوری 2022 14:48

لاڑکانہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2022ء) : لاڑکانہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات فورتھ ایڈیشنل سیشن جج و رٹرننگ افسر حفیظ الرحمان کی نگرانی میں ہوئے جس میں 771 مرد و خواتین وکلاووٹر نے اپنے ووٹ کا حق استعمال کیا۔جاری کردہ نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی حمایت یافتہ پینل پیپلز لائرس فورم اینڈ فرینڈس کے صدارتی امیدوار ایڈووکیٹ صفدر علی غوری نے 397 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی،اس کے علاوہ پیپلز پارٹی کے حمایت یافتہ جنرل سیکرٹری کے امیدوار ایڈووکیٹ امان اللہ لوہر، جوائنٹ سیکرٹری ایڈووکیٹ عبدالستار ہلیو نے کامیابی حاصل کی جبکہ لائبریری کے عہدے پر آزاد امیدوار ایڈووکیٹ امتیاز علی جتوئی اور خزانچی کے لیے آزاد امیدوار ایڈووکیٹ عبدالجبار شیخ نے کامیابی حاصل کی، انتخابات میں ممبر منیجنگ کمیٹی میں پیپلز پارٹی کے حمایت یافتہ وکلا ایاز حسین، فہد اقبال چانڈیو، محمد قاسم کناسرو اور ایڈووکیٹ مظہر علی سمیت دیگر نے کامیابی حاصل کی ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا لاڑکانہ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کے نام تہینتی پیغام میں نومنتخب صدر صفدر علی غوری اور جنرل سیکرٹری امان اللہ لوہر، کامران احمد گورڑ اور عبدالستار ہلیو سمیت تمام کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے پیپلز لائرز فورم کی لاڑکانہ بار کے الیکشن کے لئے کامیاب حکمت عملی کو سراہا۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں