لاڑکانہ،ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق

جمعہ 26 جنوری 2018 23:09

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جنوری2018ء) لاڑکانہ کے قریب تھانہ پیر شیر ایٹ عاقل کی حدود پیر شیر روڈ پر تیز رفتار ٹریکٹر اور مزدا میں حادثے کے نتیجے میں سکھر کا رہائشی 18 سالہ محنت کش عبدالرحمٰن میرانی شدید زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے ٹریکٹر تحویل میں لیتے ہوئے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا جبکہ زخمی کو تشویش ناک حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں