لاڑکانہ، خودکشی کی کوشش کرنے والے نوجوان کا علاج اور ملازمت فراہم نہ کرنے کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج

ہفتہ 27 جنوری 2018 19:46

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2018ء) پانچ روز قبل بے روزگاری سے تنگ آکر خود کو آگ لگاکر خودکشی کی کوشش کرنے والے نوجوان محمد علی شیخ نے علاج اور ملازمت فراہم نہ کرنے کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ میرا تعلق غریب گھرانے سے ہے بے روزگاری کے باعث پانچ روز قبل خود کو آگ لگاکر خودسوزی کی کوشش کی جس کے بعد ضلع کونسل چیئرمین خان محمد سانگھرو اور ضلعی انتظامیہ کے افسران نے علاج اور ملازمت فراہم کرنے سمیت مالی مدد کی یقین دہانی کروائی جس پر تاحال عمل درآمد نہیں کیا گیا ہے جس کے باعث مجھ سمیت میرے گھر والے دو وقت کی روٹی کے لیے پریشان ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ علاج کرواکر ملازمت فراہم کرنے سمیت مالی مدد کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں