پاکستان پیپلز پارٹی کی ممبر سازی کے حوالے سے اجلاس

اتوار 28 جنوری 2018 23:10

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جنوری2018ء) لاڑکانہ شہر میں پاکستان پیپلز پارٹی کی ممبر سازی کے حوالے سے سٹی صدر نور الدین ابڑو کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ڈپٹی میئر لاڑکانہ ایڈووکیٹ انور علی نواز لٴْہر، یونین کمیٹیز کے چیئرمین، وائس چیئرمین، عہدیداران اور ذیلی تنظیموں کے رہنماؤں و کارکنان نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں لاڑکانہ میں پارٹی کی بھرپور طریقے ممبرشپ مہم چلانے کا فیصلہ کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ہدایات پر لاڑکانہ میں ممبر سازی مہم شروع کی جا رہی ہے اور عوام میں ممبر سازی کے متعلق آگاہی مہم چلانے اور گھر گھر ہینڈ بل تقسیم کرنے کا عمل شروع کیا گیا۔

رہنماؤں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پورے ملک میں پارٹی کو مضبوط کرنے کے لئے پارٹی ممبر شپ ایک ماہ تک جاری رہے گی اور شہر کے ہر یونین کمیٹی میں کیمپس کا انعقاد کیا جا رہا ہے جہاں پارٹی کے کارکنان کے علاوہ ووٹرز، سپورٹرز اور ہمدرد بھی ممبرشپ فارم پٴْر کرکے پیپلز پارٹی کے فیملی ممبر بن سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں