لاڑکانہ،نشہ میں مدہوش پولیس انسپکٹرنے لوگوں پرگاڑی چڑھادی، دو افراد موت کا شکار

پیر 29 جنوری 2018 20:38

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جنوری2018ء) نشہ میں مدہوش پولیس انسپیکٹر نے لوگوں پر غاڑی چڑھادی، دو افراد موت کا شکار بن گئے، 06زخمی، اسپتال داخل۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق پیر کی رات کو دیر گئے ، ایس آئی پی علی مرتضیٰ چانڈیو شراب کے نشہ میں مدہوش ہوکر ویگو گاڑی پر سوار ہوکر ولید تھانہ کی حدود رائیس کینال کے ساحل پر بیٹھے ہوئے افراد کے اوپق تیز رفتار چلاتے ہوئے چڑھادی، جس کے نتیجے میں نوجوان غلام حیدر ولد قربان علی سومرو اوراعتبار علی ولد گلزار علی دایو موقعہ پر ہی فرار ہوگئے، جبکہ سید احمد شاہ، نیاز احمد چانڈیو، ریاض احمد بروہی سمیت 06افراد سخت زخمی ہوگئے، جن کو بھی نشہ آور پولیس اہلکار نے اسپتال داخل کرانے کے بجائے بیٹھے ہوئے افراد پر پستول تان لی اور ان کو مارنے کی دھمکیاں دیں، لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی، جس کے بعد پولسی نے پنہچ کر اہلکار کو گرفتار کرلیا، جبکہ زخمی اور نعشیں شعبہ حادثات داخل کراکر مرنے والوں کی تمام قانونی کارروائیاں مکمل کرنے کے بعد ورثائو کے سپرد کردیں، نعشیں گھر پنہچنے پر قہرام مچ گیا۔

دوسری جانب زخمیوں کوڈاکٹرز نے طبی امداد فراہم کردی۔ اس موقعے پر ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ سب زخمیوں کے ہاتھ پائوں توٹ چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں