اُردو پوائنٹ پاکستان لاڑکانہلاڑکانہ کی خبریںگاؤں شادی جتوئی میں جتوئی برادری کے دو گروپوں میں جاری زمین تنازعہ ..

گاؤں شادی جتوئی میں جتوئی برادری کے دو گروپوں میں جاری زمین تنازعہ پر مسلح افراد کی فائرنگ، 3 افراد زخمی

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 جنوری2018ء)لاڑکانہ کے قریب تھانہ ہٹڑی غلام شاہ کے حد گاؤں شادی جتوئی میں جتوئی برادری کے دو گروپوں میں جاری زمین تنازعہ پر مسلح افراد میں فائرنگ کرکے تین افراد امید علی جتوئی، نوید جتوئی اور ساجد جتوئی کو زخمی کردیا، اطلاع پر حد کے تھانہ کی پولیس نے پہنچ کر زخمیوں کو چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا جہاں زخمیوں کی حالت بہتر بتائی جاتی ہے۔

(خبر جاری ہے)

اس موقع پر زخمیوں کا کہنا تھا کہ ہمارے اپنے ہی چچاز زائد بھائیوں کے ساتھ زرعی زمین کا تنازعہ چل رہا ہے، گذشتہ روز ہم زمین پر موجود تھے جہاں پر ہمارے چچا زائد بھائیوں پرویز اور سجاد جتوئی نے آکر ہمیں فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ہم زخمی ہوئے ہیں۔ دوسری جانب آخری اطلاع موصول ہونے تک واقعہ کا مقدمہ درج نہ ہوسکا اور نہ کوئی گرفتاری عمل میں آسکی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

لاڑکانہ شہر کی مزید خبریں