اُردو پوائنٹ پاکستان لاڑکانہلاڑکانہ کی خبریںنوڈیرو کے گاؤں سونی فقیرانی کے رہائشیوں کا بااثروں کے خلاف ایس ایس ..

نوڈیرو کے گاؤں سونی فقیرانی کے رہائشیوں کا بااثروں کے خلاف ایس ایس پی چوک پر احتجاجی مظاہرہ

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 جنوری2018ء) نوڈیرو کے گاؤں سونی فقیرانی کے رہائشیوں نے بااثروں کے خلاف ایس ایس پی چوک پر احتجاجی مظاہرہ کرکے دھرنا دیا جس کے باعث ٹریفک کی آمد و رفت معطل ہوکر رہ گئی۔

(خبر جاری ہے)

اس موقع پر احمد علی شر، پناہ خاتون، صحت خاتون اور دیگر نے بتایا کہ ہم نے گاد برادری کے لوگوں سے 17 لاکھ روپیوں میں زرعی زمین خریدی جس پر ہمارے بااثر رشتہ دار محمد سجن اور دیگر قبضہ کرنا چاہتے ہیں جس کے لیے ہمارے لوگوں کو تشدد کا نشانہ بناکر حراسان کیا جا رہا ہے تمام صورتحال سے پولیس کو آگاہ کرچکے لیکن تاحال کوئی کاروائی عمل میں نہ آسکی ہے جس کے باعث ہم عدم تحفظ کا شکار ہیں۔

انہوں نے آئی جی سندھ، ڈی آئی جی اور ایس ایس پی لاڑکانہ سے اپیل کی کہ معاملے کا نوٹس لے کر بااثر رشتہ داروں کے خلاف کاروائی کی جائے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

لاڑکانہ شہر کی مزید خبریں