زیبسٹ لاڑکانہ میں ہنر مندی کے مقابلوں کا انعقاد

منگل 30 جنوری 2018 22:53

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جنوری2018ء) نیشنل ووکیشنل ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن کے ایگزیکیوٹو ڈائریکٹر ذوالفقار چیمہ کی ہدایات پر زیب ٹیک لاڑکانہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر عرفان اللہ عباسی کی جانب سے زیبسٹ لاڑکانہ میں ہنر مندی کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

تقریب کی مہمان خصوصی ڈائریکٹر پرسنل ریلیشن پیمرا میڈم سعدیہ تھیں جبکہ تقریب میں ریجنل ڈائریکٹر پیمرا خرم آفتاب سمیت 2 سو سے زائد زیر تربیت طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔

تقریب میں ٹرینیز کی جانب سے بیوٹیشن، ہینڈی کرافٹس، موبائل رپئیرنگ، الیکٹریشن و دیگر کورسز کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا۔ اس موقع پر مقررین نے زیب ٹیک لاڑکانہ کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ہنر مندی کے مذکورہ کورسز کو نئی نسل کے لئے نہایت مفید قرار دیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر عرفان اللہ نے آئے مہمانوں کو سندھی ثقافت کے تحائف پیش کرتے ہوئے شاگردوں کی حوصلہ افزائی پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں