لاڑکانہ پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں ،سنگین نوعیت کے جرائم میں مطلوب ملزمان گرفتار

جمعرات 1 فروری 2018 18:51

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 فروری2018ء) ایس ایس پی لاڑکانہ تنویر حسین تنیو کے ہدایات پر لاڑکانہ پولیس نے مختلف مقامات پر کاروائیاں کرتے ہوئے سنگین نوعیت کے مقدمات میں اشتہاری اور روپوش 7 مطلوبہ ملزمان کو گرفتار کرکے منشیات برآمد کرلی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ولید پولیس نے سنگین نوعیت کے 10 مقدمات میں مطلوب اور اشتہاری ملزم شکیل ابڑو کو، نوڈیرو پولیس نے 5 سے زائد مقدمات میں مطلوب روپوش ملزم محمد علی کھکھرانی کو، لاشاری پولیسن ے دوران چیکنگ ملزم قلندر بخش لاشاری کو پسٹل اور گولیوں سمیت، کیٹی ممتاز پولیس نے قتل اور ڈکیتی کے متعدد مقدمات میں روپوش ملزم الطاف برڑو کو، ولید پولیس نے ملزم لکھمیر بروہی کو آدھا کلو چرس سمیت اور رتوڈیرو پولیس نے ملزم ایاز بپڑ کو آدھا پاؤ چرس سمیت گرفتار کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں