اُردو پوائنٹ پاکستان لاڑکانہلاڑکانہ کی خبریںلاڑکانہ ،دھامراہ پولیس کی کارروائی ،ملزم عاشق چانڈیو گرفتار ،12تولے ..

لاڑکانہ ،دھامراہ پولیس کی کارروائی ،ملزم عاشق چانڈیو گرفتار ،12تولے سونا اور موٹرسائیکل برآمد

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 فروری2018ء) ایس ایس لاڑکانہ تنویر حسین تنیو کے احکامات پر دھامراہ پولیس نے چوری کے کیس کو ٹریس آئوٹ کرکے ملوث ملزم عاشق چانڈیو کو 12 تولے سونے زیورات، چھینی گئی موٹرسائیکل، پسٹل اور گولیوں سمیت گرفتار کرلیا ہے۔

(خبر جاری ہے)

دوسری جانب دھامراہ کے علاقہ مکینوں نے لاڑکانہ پہنچ کر ایس ایس پی تنویر حسین تنیو اور کاروائی میں حصہ لینے والے پولیس پارٹی کو پھولوں اور نوٹوں کے ہار پہنا کر ان کا شکریہ ادا کیا۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

لاڑکانہ شہر کی مزید خبریں