لاڑکانہ ،محکمہ جنگلات کے ملازمین کا مطالبات کے حق میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

جمعرات 1 فروری 2018 18:51

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 فروری2018ء)محکمہ جنگلات کے ملازمین نے مطالبات کے حق میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جہاں ملازمین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینر اٹھاکر نعرے بازی کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر فاریسٹ ورکرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر محمود علی گھمرو، ڈویزنل صدر گدا حسین بھٹی، کریم بخش اور دیگر کا کہنا تھا کہ ہم محکمہ جنگلات سندھ میں مسلسل ایمانداری سے ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں لیکن صوبے کے تمام ملازمین کو اپ گریڈیشن، ٹائیم اسکیل، فاریسٹ ہا?سنگ سوسائٹی کی منظوری سمیت فوتی اور سن کوٹہ پر عمل درآمد نہ کرکے تمام ملازمین کو پریشان کیا گیا ہے۔

ملازمین نے وزیراعلی سندھ سمیت دیگر بالا حکام سے اپیل کی کہ جائز مطالبات منظور کرکے چھائی پریشانی ختم کی جائے بصورت دیگر وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی کے سامنے دھرنا دے کر احتجاج کیا جائے گا۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں