اُردو پوائنٹ پاکستان لاڑکانہلاڑکانہ کی خبریںچانڈکا ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹرسید محبوب شاہ نے دوبارہ چارج ..

چانڈکا ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹرسید محبوب شاہ نے دوبارہ چارج سنبھال لیا

ْلاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 فروری2018ء) حکومت سندھ کی جانب سے چند روز قبل چانڈکا اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے عہدے سے ڈاکٹر سید محبوب شاہ کو ہٹا دیا کیا گیا تھا جس کے بعد انہوں نے ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کرکے حکم امتناع حاصل کی اور بطور ایم ایس چانڈکا اسپتال کا دوبارہ چارج سنبھا لیا۔ گذشتہ روز ان کی جانب سے ازخود چارج چھوڑ کر حکومت سندھ کی جانب سے مقرر ایم ایس ڈاکٹر علی گوہر ڈاہری کو چارج حوالے کی۔

(خبر جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ سابق ایم ایس ڈاکٹر سید محبوب شاہ کی جانب سے مسلسل ہسپتالوں کی صورتحال خراب ہونے پر شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے سمپوزیم میں پیپلز پارٹی کی حکومت سندھ کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ بعد ازاں چند روز قبل لاڑکانہ میں سب انسپیکٹر کی گاڑی سے کچل کر دو نوجوانوں کی ہلاکت اور 6 کے زخمی ہونے کے واقعے کا نواز بناکر عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق سابق ایم ایس ڈاکٹر سید محبوب شاہ نے بااثر سیاسی شخصیات کے کہنے پر ایم ایس کا چارج ازخود چھوڑ دیا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

لاڑکانہ شہر کی مزید خبریں