اُردو پوائنٹ پاکستان لاڑکانہلاڑکانہ کی خبریںممتاز بھٹو کا میر ہزار خان بجارانی اور ان کی اہلیہ کے قتل پر دکھ و افسوس ..

ممتاز بھٹو کا میر ہزار خان بجارانی اور ان کی اہلیہ کے قتل پر دکھ و افسوس کا اظہار

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 فروری2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں سردار ممتاز علی خان بھٹو اور امیر بخش خان بھٹو نے اپنے مشترکہ بیان میں صوبائی وزیر سندھ میر ہزار خان بجارانی اور ان کی اہلیہ کے قتل پر دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میر ہزار خان بجارانی سے ہمارے اور ہمارے خاندان کے اوائلی تعلقات تھے، وہ ایک سچا اور کھرا انسان ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بہترین سیاستدان بھی تھا، وہ مرتے دم تک اپنے اصولوں پر قائم رہے۔

(خبر جاری ہے)

دعا ہے کہ اللہ پاک مرحوم اور مرحومہ کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

لاڑکانہ شہر کی مزید خبریں