محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے لاڑکانہ ضلع میں 9 نئے تھانوں کی منظوری، نوٹیفکیشن جاری

جمعہ 2 فروری 2018 22:44

لاڑکانہ۔2 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 فروری2018ء) ایس ایس پی لاڑکانہ تنویر حسین تنیو کے کوششوں کے بعد حکومت سندھ اور محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے لاڑکانہ ضلع کے اندر 9 نئے تھانوں کی منظوری دیتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

نئے تھانوں میں کنگا، سچل، شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی، گڑھی خدابخش بھٹو، سیہڑ، لاشاری ایٹ بنگل دیرو، اللہ آباد، بہارپور اور آباد تھانے شامل ہیں۔ ایس ایس پی کے مطابق مزید تھانوں کی منظوری کے بعد ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملی گی جہاں بہترین پولیس افسران کو تعینات کرکے عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں