شہید بینظیر فیسٹول کے چوتھے لاڑکانہ جونیئر گیمز میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح

جمعہ 2 فروری 2018 22:44

لاڑکانہ۔2 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 فروری2018ء) شہید بینظیر فیسٹول کے چوتھے لاڑکانہ جونیئر گیمز کے دوسرے روز چانڈکا اسپورٹس گرائونڈ پر کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون یاسر بھٹی نے کیا۔ افتتاحی میچ میں سٹی اسکول کی ٹیم نے قائد عوام کی ٹیم کو 2 وکٹوں سے شکست دی۔ دوسرے میچ میں ایجوکیٹرز کی ٹیم نے خیر شاہ گورنمنٹ اسکول کی ٹیم کو شکست دی۔

تیسرے میچ میں سینٹ جوزف اسکول کی ٹیم نے او پی ایف کی ٹیم کو شکست دی۔ دوسری جانب شہر کے کھوڑو اسپورٹس کمپلیکس کے گرائونڈ پر ونجھ وٹی بوائز میں زیبسٹ کی ٹیم نے عظیم پبلک اسکول کی ٹیم کو شکست دی۔ دوسرے رائونڈ میں آفیسر اسکول نے خیر شاہ اسکول کی ٹیم کو شکست دی۔ تیسرے رائونڈ میں سچل اسکول کی ٹیم نے ایجوکیٹرس اسکول کی ٹیم کو شکست دی۔

(جاری ہے)

چوتھے رائونڈ میں گورنمنٹ سینٹر فار ڈیف کی ٹیم نے آفیسرس اسکول کی ٹیم کو شکست دی۔ بیڈمنٹن بوائز میں زیبسٹ کی ٹیم نے قائد عوام کی ٹیم کو شکست دی۔ دوسرے رائونڈ میں او پی ایف اسکول نے ایجوکیٹرس کی ٹیم کو شکست دی۔ تیسرے رائونڈ میں پبلک اسکول کی ٹیم نے سینٹ جوزف اسکول کی ٹیم کو شکست دی۔ چوتھے میچ میں سٹی اسکول کی ٹیم نے سچل اسکول کی ٹیم کو شکست دی۔ ٹیبل ٹینس میں زیبسٹ کی کی ٹیم نے او پی ایف کی ٹیم کو شکست دی۔ دوسرے رائونڈ میں سٹی اسکول سے سچل کی ٹیم کو شکت دی۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں