لاڑکانہ پولیس کی کارروائیاں ،11جواریوں سمیت 17ملزمان گرفتا ر ،اسلحہ اور نقدی برآمد

ہفتہ 3 فروری 2018 18:00

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 فروری2018ء) ایس ایس پی لاڑکانہ تنویر حسین تنیو کے ہدایات پر لاڑکانہ پولیس نے ضلع کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ اور سماجی برائیوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 11 جواریوں سمیت سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث اشتہاری اور روپوش 17 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور نقد رقم برآمد کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نوڈیرو پولیس نے چوری کے مقدمے میں مطلوب ملزم امجد بھٹو کو پسٹل اور گولیوں سمیت، ماہوٹا پولیس نے پولیس مقابلے کے مقدمے میں اشتہاری ملزم اشفاق سانگی کو، باڈہ پولیس نے دادو ضلع کے اغوا مقدمے میں اشتہاری ملزم محرم پھلپوٹو کو، حسن واہن پولیس نے اشتہاری ملزم امید علی برڑو اور باقرانی تھانہ کے مقدمے میں روپوش ملزم لونگ برڑو کو، ویہڑ پولیس نے چوری کے مقدمے میں اشتہاری ملزم نور گاڈہی کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ولید پولیس نے جوا کے اڈے چھاپہ مارکر 7 جواریوں ضمیر، الاہی بخش، پرویز، کامران، اسحاق، مختیار اور سجن جبکہ دڑی پولیس نے 4 جواریوں امجد، محمد علی، ہمت علی اور عزیز کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 4700 روپے نقد رقم برآمد کرکے مقدمہ بھی درج کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار تمام ملزمان کے خلاف ایسے مقدمات درج کرکے تفتیش کا عمل شروع کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں