ریجنل کمشنر لاڑکانہ نے باقرانی کا دورہ کرکے ووٹر لسٹوں کی تصدیق کے عمل کا جائزہ لیا

ہفتہ فروری 18:01

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 فروری2018ء) ریجنل الیکشن کمشنر لاڑکانہ نور محمد مری اور ڈسٹرکٹ کمشنر مسلم حسین نے لاڑکانہ ضلع کے تحصیل لاڑکانہ، ڈوکری، باقرانی اور باقرانی کا دورہ کرکے ووٹر لسٹوں کی تصدیق کے عمل کا جائزہ لیا جبکہ الیکشن کمیشن کے عملے سے ملاقات کرکے ان سے ووٹر لسٹوں کی نظر ثانی کے عمل کے متعلق آگاہی لی جس پر عملے نے انہیں بتایا کہ ووٹر لسٹوں کی تصدیق کا عمل تقریبن مکمل کیا گیا ہے اور تمام لسٹیں بناکر آخری روز پر ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن آفیس میں جمع کروائے جائیں گے۔

دوسری جانب ڈسٹرکٹ ووٹر ایجوکیشن کمیٹی کا اجلاس ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن آفیسر میں ہوا جس میں محکمہ تعلیم، لوکل گورنمنٹ، سوشل ویلفیئر اور مختلف این جی اوز کے نمائندوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کو بتایا گیا کہ لاڑکانہ ضلع میں ووٹر لسٹوں میں لوگوں کی داخلا اور تصدیق کا کام زور و شور سے جاری ہے جو 8 فروری پر مکمل کرکے شروعاتی ووٹر لسٹیں 30 روز کے لیے 6 مارچ سے 4 اپریل تک مختلف مقامات پر آوازیں کی جائیں گے تاکہ لوگ اپنے نام دیکھ سکیں۔ اجلاس میں کمیٹی کے ممبران نے الیکشن کمیشن عملے کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کی گئی تاکہ ووٹرز کی رجسٹریشن کا عمل صحیح طریقے سے مکمل ہوسکے اور آئندہ الیکشن میں ووٹرز کے تعداد میں اضافہ ہوسکے۔

لاڑکانہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments