لاڑکانہ پولیس کا کارنامہ ، وڈیرے کے بیٹے کے کہنے پر نویں جماعت کے طالبعلم کو گرفتار کرکے لاک اپ کردیا

ہفتہ 3 فروری 2018 18:47

لاڑکانہ پولیس کا کارنامہ ، وڈیرے کے بیٹے کے کہنے پر نویں جماعت کے طالبعلم کو گرفتار کرکے لاک اپ کردیا
لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 فروری2018ء) پولیس کا کارنامہ، دوستی نہ رکھنے پر وڈیرے کے بیٹے کے کہنے پر نویں جماعت کے طالبعلم کو گرفتار کرکے لاک اپ کردیا، طلبہ کی جانب سے تھانے میں چیخ و پکار، اعلیٰ حکام سے تحفظ دینے کی اپیل کردی۔ تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ کے علاقے اولڈ باڈہ کے رہائشی نویں جماعت کے طالبعلم شفقت حسین ولد غلام مصطفی کولاچی کو باڈہ پولیس نے دوستی نہ رکھنے پر وڈیرے کے بیٹے کے کہنے پر اسکول جاتے ہوئے یونیفارم اور بستے سمیت گرفتار کرکے تھانے میں لاک اپ کردیا جہاں پر طالبعلم اپنی آزادی کے لیے چیخ و پکار کرتا رہا لیکن کسی نے بھی اس کی مدد نہیں کی۔

اس موقع پر طالبعلم شفقت حسین کولاچی نے مقامی صحافیوں کو بتایا کہ بااثر وڈیرے کے بیٹے کی جانب سے گذشتہ کئی روز سے دوستی کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا تھا میرے ان انکار پر اس سے پولیس کے ذریعے مجھے بے گناہ اسکول جاتے ہوئے راستے سے گرفتار کرکے لاک اپ کردیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں نویں جماعت کا طالبعلم ہوں اور اپنی زندگی گذارنے کا مجھے پورا حق ہے لیکن بااثر وڈیرے کے بیٹے کی جانب سے دوستی نہ رکھنے پر جان لیوا دھمکیاں دے کر گھر والوں کو حراسان کیا جا رہا ہے جس کے باعث میری تعلیم اور تمام گھر والے متاثر ہو رہے ہیں۔

بااثر وڈیرے کے بیٹے کی جانب سے گرفتار شفقت حسین کولاچی نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، آئی جی سندھ، ڈی آئی جی اور ایس ایس پی لاڑکانہ سے اپیل کی کہ بااثر وڈیرے کے بیٹے کے خلاف کاروائی کرکے تحفظ دے کر رہائی دلوائی جائے۔ دوسری جانب آخری اطلاع موصول ہونے تک گرفتار طالبعلم کو رہا نہیں کیا جاسکا۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں