لاڑکانہ پولیس کی کارروائیاں،9ملزمان گرفتار ،اسلحہ اور منشیات برآمد

پیر 5 فروری 2018 19:36

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2018ء) ایس ایس پی لاڑکانہ تنویر حسین تنیو کے ہدایات پر لاڑکانہ پولیس نے ضلع کے مختلف مقامات پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث اشتہاری، روپوش اور مطلوب 9 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی ہے جبکہ گرفتار تمام ملزمان کے خلاف ایسے مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نوڈیرو پولیس نے کیٹی ممتاز تھانے کے مقدمے میں روپوش غلام اصغر آگانی کو رپیٹر اور کارتوسوں سمیت، یونیورسٹی پولیس نے تھانہ باقرانی کے ڈکیتی کے مقدمے میں روپوش ملزم نمانو برڑو کو پسٹل اور گولیوں سمیت، حیدری پولیس نے دوران چیکنگ منشیات فروش تاج جتوئی کو ایک کلو آدھا پاؤ چرس سمیت، دھامراہ پولیس نے منشیات فروش زاہد شاہانی کو 3 کلو بھنگ سمیت، رشید وگن پولیس نے پولیس مقابلے، جھگڑے اور چوری کے تین مقدمات میں اشتہاری ملزم رابیل کورائی کو، رتوڈیرو پولیس نے اشتہاری ملزم مختیار جلبانی کو، تعلقہ پولیس نے اشتہاری ملزم رسول بخش مغیری کو، ماہوٹہ پولیس نے پولیس مقابلے کے مقدمے میں اشتہاری ملزم اشفاق کو اور ویہڑ پولیس نے اشتہاری ملزم رستم گاڈہی کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گرفتار تمام ملزمان کے خلاف ایسے مقدمات درج کرلیے گئے ہیں جن سے مزید تفتیش کا بھی عمل جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں