شہر بینظیر فیسٹیول کے سلسلے میں چوتھے جونیئر گیمز کے مختلف مقابلے جاری

جمعہ 9 فروری 2018 22:50

لاڑکانہ ۔9فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 فروری2018ء) شہر بینظیر فیسٹیول کے سلسلے میں چوتھے جونیئر گیمز کے مختلف مقابلے جمعہ کے روز بھی جاری رہے۔ بیڈمنٹن گرلز کے فائنل میں او پی ایف اسکول کی ٹیم نے آئی بی اے کی ٹیم کو شکست دے کر فائنل میں کامیابی حاصل کی۔ ٹیبل ٹینس گرلز کے فائنل میں او پی ایف کی ٹیم نے زیبسٹ کی ٹیم کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔

(جاری ہے)

ونجھ وٹی گرلز کے فائنل میں پبلک اسکول کی ٹیم نے سچل اسکول کی ٹیم کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔ ڈاجنگ بال گرلز میں سچل اسکول کی ٹیم نے گلوبل اسکول کی ٹیم کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔ کرکٹ گرلز کے فائنل میں سٹی اسکول کی ٹیم نے گلوبل اسکول کی ٹیم کو 4 وکٹوں کے نقصان پر 46 رنس سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔ اس موقع پر مہمان خاص ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس لاڑکانہ محمد حسین مکانی اور دیگر نے کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور انعامات بھی تقسیم کئے۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں