لاڑکانہ پولیس کی کارروائیاں ،14ملزمان گرفتار ،29کلو چرس برآمد ،مقدمات درج

ہفتہ 10 فروری 2018 18:26

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2018ء) ایس ایس پی لاڑکانہ تنویر حسین تنیو کے ہدایات پر لاڑکانہ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کا گھیرا تنگ کرتے ہوئے معاشری کے لیے ناسور بنے ہوئے 14 ملزمان کو گرفتار کرکے 29 کلوس چرس برآمد کرکے مقدمات درج کرلیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سول لائین پولیس نے ملزم ایاز ڈیتھو کو 5 کلو چرس سمیت، نوڈیرو پولیس نے ملزم رضوان جتوئی کو 5 کلو چرس سمیت، گیریلو پولیس نے ملزم حمید گاڈھی کو 3 کلو چرس سمیت، ماہوٹا پولیس نے ملزم عظم شاہ کو 3 کلو چرس سمیت، لاشاری پولیس نے ملزم ربنواز انڑ کو 3 کلو چرس سمیت، بقاپور پولیس نے روپوش ملزم رمضان ابڑو کو 3 کلو چرس سمیت، مارکیٹ پولیس نے ملزم انیس وگن کو 2 کلو چرس سمیت، ولید پولیس نے سنگین نوعیت کے مقدمات میں روپوش مسعود لٴْہر کو 2 کلو چرس سمیت، مارکیٹ پولیس نے ملزم نعمت اللہ شیخ کو 2 کلو چرس سمیت، سول لائین پولیسن ے ملزم عرفان بلیدی کو ایک کلو ایک سؤ گرام چرس سمیت، رتوڈیرو پولیس نے ملزم محمد خان وگھیو کو ہینڈ گرنیڈ اور اشتعال انگیز مواد سمیت، ولید پولیس نے روپوش ملزم زاہد سانگی، ویہڑ پولیس نے قتل کے مقدمے میں اشتہاری ملزم در محمد عرف درو خاصخیلی جبکہ دھامراہ پولیس نے اغوا کے مقدمے میں روپوش ملزم امام بخش جاگیرانی کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گرفتار تمام ملزمان کے خلاف ایسے مقدمات درج کیے گئے ہیں جن سے تفتیش کا عمل بھی جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں