سینیٹ انتخابات میں ایم کیو ایم پاکستان اندرونی کشیدگی کا شکار ہے، صوبائی وزیر نثار احمد کھوڑو

ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کا اندرونی معاملہ ہے، تقریب سے خطاب

اتوار 11 فروری 2018 21:50

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر اور سینیئر صوبائی وزیر نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ سینٹ انتخابات میں ایم کیو ایم پاکستان اندرونی کشیدگی کا شکار ہے، ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی ایک تو اس کے سربراہ دیگر فیصلے کررہے ہیں جو ان کا اندرونی معاملہ ہے جو خود میں متفق نہیں وہ عوام کے لیے نہیں لیکن ذاتی مفادات کی سیاست کررہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار شہید محترمہ بینظیر بھٹو میونسپل اسٹیڈیم میں شہر بینظیر فیسٹیول کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ نثار احمد کھوڑو کا مزیدک ہنا تھا کہ نواز شریف چور ثابت ہوچکے، عوام بھلے کسی بھی مسائل میں ہوں لیکن عمران خان شادیاں چھپانے کے چکر میں ہیں، پیپلز پارٹی ہی جمہوریت اور عوام کے حقوق کی علمبردار ہے اور 2018 کے عام انتخابات میں عوام پیپلز پارٹی کے حق میں فیصلہ دے چکا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لاڈلہ عمران خان کس کی گود میں بیٹھ کر اب ترکیبیں کر رہا ہے لیکن اب انہیں کے پی کے میں بھی ناکامی ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے آمر پرویز مشرف کو این آر او دے کر ملک سے فرار کروایا اور عمران خان نے پرویز مشرف کے ریفرنڈم کی حمایت کرکے پہلی غلطی کی اور اب پارلیامنٹ کے خلاف بات کرکے انہوں نے دوسری غلطی کی جس کے لیے ملکی عوام عام انتخابات میں انہیں ووٹ دے کر کسی بھی صورت غلطی نہیں کرے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے مخالفین تعصب پرست ہیں جس کے لیے عوام مخالفین کی تنقید پر توجہ نہ دیں اور پیپلز پارٹی کا ساتھ عوام ہی سے ہے اس کے لیے مخالفین کی تنقید سے ہم پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔ انہوں نے کہا کہ مخالف تنقید کرتے رہیں ہم اپنا کام کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک سے بہت کچھ حاصل کیا جاسکتا ہے اور رتوڈیرو میں انڈسٹیریل زون ہونا چاہیے جسے سے پیک میں شامل ہونا چاہیے جس کے متعلق اعلیٰ حکام تک آواز اٹھایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ شہر بینظیر فیسٹیول ہر اضلاع میں ہونے چاہیں تاکہ صحتمند معاشرہ قائم ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر دہشتگردوں اور ڈاکوؤں سے مقابلہ کرکے عوام اور اپنے شہریوں کو بچایا ہے تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکے لیکن کچھ تعصب پرست مخالف پیپلز پارٹی کے خلاف غلط پروپگینڈہ کررہے ہیں لیکن عوام انہیں جانتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ میں شہر بینظیر فیسٹیول منعقد کرکے لاڑکانہ کا نام پوری دنیا میں روشناس کروایا ہے، اس اسٹیڈیم میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے آخری جلسہ کیا تھا جس کی یاد میں ہر شخص کی آنکھیں اشکبار ہوتے ہیں ان کے نام پر یہ فیسٹیول منعقد کروانے پر میں ضلعی انتظامیہ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ میں فروٹ اور سبزیوں کی صنعت نہ ہونے پر افسوس ہے، لاڑکانہ کے امرود پوری دنیا میں مشہور ہیں جبکہ لاڑکانہ کے ٹماٹر پوری سندھ میں استعمال کیے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ کو بینظیر کے نام کی طرح بینظیر کرنے کی کوشش کررہے ہیں، اس فیسٹیول نے پوری سندھ کو یکجہ کردیا ہے اور سندھ کو بھی تقسیم نہیں کرسکتا۔ اس موقع پر کمشنر لاڑکانہ ڈویزن محمد عباس بلوچ، ڈپٹی کمشنر کاشف ٹیپو، میئر محمد اسلم شیخ، نور الدین ابڑو، شکیل میمن اور دیگر بھی موجود تھے۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں