عاصمہ جہانگیر نے جمہوریت اور قانون کی بالادستی کیلئے جدوجہد کی ، نثار احمد کھوڑو

اتوار 11 فروری 2018 21:50

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2018ء) نامور قانون دان اور انسانی حقوق کی سرگرم رہنما عاصمہ جہانگیر کے انتقال پر پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر اور سینیئر صوبائی وزیر نثار احمد کھوڑو نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عاصمہ جہانگیر نے جمہوریت اور قانون کی بالادستی کے لیے جدوجہد کی ان کی جدوجہد پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور ان کے انتقال سے عوام ایک جمہوری اور انسانی حقوق کے آواز اٹھانے والی رہنما سے محروم ہوگیا ہے ان کی جدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں