لاڑکانہ ،محکمہ صحت کی جانب سے ضلع بھر میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

پیر 12 فروری 2018 18:45

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2018ء) محکمہ صحت کی جانب سے ضلع بھر میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا گیا ہے جہاں پہلے روز تشکیل کردہ پولیو ٹیموں نے گھر گھر، بس اسٹینڈس اور دیگر مقامات پر جاکر ایک روز سے پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوائے۔

(جاری ہے)

پولیو کے متعلق فوکل پرسن ڈاکٹر عبدالواحد ٹگڑ نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ تین روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران مجموعی طور پر 858 ٹیمیشن تشکیل دے دی گئی ہیں جو نہ صرف گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوائیں گے بلکہ اسپتالوں اور شہر کے داخلی اور خارجی راستوں سمیت بس ریلوے اسٹیشن پر قطرے پلوائیں گے۔

انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ مہم کو کامیاب بنانے کے لیے تشکیل کردہ پولیو ٹیموں سے تعاون کیاجائے تاکہ پورے ملک سے تمام جلد پولیو مرض کا خاتمہ کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں