ْلاڑکانہ ،سندھ سمال انڈسٹری لاڑکانہ کے ملازمین کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف مظاہرہ

پیر 12 فروری 2018 18:45

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2018ء) سندھ سمال انڈسٹری لاڑکانہ کے ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور اپ گریڈ نہ کرنے کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر محمد حسن ابڑو، علی اصغر اور دیگر ملازمین کا کہنا تھا کہ گذشتہ 13 ماہ سے تنخواہوں سے محروم رکھ کر ہمارے گھر والوں کو فاقہ کشی کی زندگی بسر کرنے پر مجبور کیا گیا جبکہ اپ گریڈیشن سمیت دیگر مراعتیں نہ دینے کے باعث تمام ملازمین سخت پریشانی میں مبتلا ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ تنخواہیں جاری کرکے اپ گریڈ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں