لاڑکانہ ،مختلف واقعات اور حادثات میں 6 افراد جاںبحق، 13 افراد زخمی

پیر 12 فروری 2018 20:24

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 فروری2018ء) لاڑکانہ میںمختلف واقعات اور حادثات میں 6 افراد موت کا شکار، 13 افراد زخمی۔ رپورٹ کے مطابق پیر کے روز خانپور تھانہ کی حدود شکارپور روڈ پر تیز رفتار کار اور چنگچی کی ٹکر میں 60سالہ مسمات عنایتاں جاں بحق ہوگئی، جبکہ ماں بیٹی سمیت 08افراد زخمی ہوگئے، جن کو طبی امداد کیلئے اسپتال داخل کیا گیا۔

جبکہ دریجی کے قریب تیز رفتار دو موٹر سائیکل کی ٹکر کے نتیجے میں ایک شخص رانو خاصخیلی موت کا شکار بن گیا جبکہ پنہل خاصخیلی زخمی ہوگئے۔ دوسری جانب رانی پور تھانہ کی حدود گائوں شاہ جی مشین اسٹاپ پر کار کے موٹر سائیکل کی ٹکر میں عورت مائی دھنی اور مرد ہمیرداس زخمی ہوگئے، جن کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں مائی دھنی زخموں کے تاب برداشت نہ کرتے ہوئے جاں بحق ہوگئیں۔

(جاری ہے)

جبکہ مگراری علاقے میں تیز رفتار دو موٹر سائیکل کی آمنے سامنے ٹکر ہوگئی، جس میں 30برس کے میوو ہلاک ہوگئے،اور صدام خاصخیلی اور بابو خاصخیلی زخمی ہوگئے جن کو اسپتال داخل کیا گیا۔ککڑ تھانہ کی محدود گائوں درمحمد ابرو اسٹاپ پر انڈس ہائی وے پر کار اور موٹر سائیکل کے ٹکرائو میں ریاض مینو اور اور عورت عندیل زخمی ہوگئے، جن کو اسپتال منتقل کیا گیا، جن کی جانیں ڈاکٹرز نے بچالیں۔

جبکہ قمبر تھانہ کی حدود گائوںمراد جاگیرانی کے نزدیک ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل میں ٹکر ہونے کے نتیجے میں 20سالہ نوجوان خالد جاگیرانی موقع پر ہی ہلاک ہوگئے اور ان کے کزن اظہار جاگیرانی زخمی ہوگئے، جس کو شعبہ حادثات لاڑکانہ داخل کرایا گیا، جہاں ڈاکٹرز نے ان کی جان بچالی۔ رتوڈیرو تھانہ کی حدود نادر محلہ کی مکین نوجوان 18سالہ لڑکی صوبیہ دخترمنظور علی دایو نے پسند کا بیاہ نہ ہونے پر زہریلی ادویات استعمال کرکے اپنی زندگی کا دیئہ بجھانے کی کوشش کی، ورثائو نے تشویشناک صورتحال میں شعبہ حادثات لاڑکانہ میں داخل کرایا، جہاں بقول ڈاکٹرز زہر ان کے خون میں مل چکا تھا اور وہ زندگی ہار کر موت کے منہ میں چل گئے۔#

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں