اُردو پوائنٹ پاکستان لاڑکانہلاڑکانہ کی خبریںکمشنر لاڑکانہ نے چلڈرین اسپتال لاڑکانہ میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے ..

کمشنر لاڑکانہ نے چلڈرین اسپتال لاڑکانہ میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلواکر تین روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 فروری2018ء)کمشنر لاڑکانہ ڈویزن محمد عباس بلوچ نے چلڈرین اسپتال لاڑکانہ میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلواکر تین روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کاشف ٹیپو نے بھی بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوائے۔

(خبر جاری ہے)

بعد ازاں کمشنر نے ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ اسپتال کے مختلف شعبات کا دورہ کرکے داخل مریضوں کی عیادت کی اور اسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بہتر بنایا جائے۔ کمشنر نے ڈی سی کو ہدایت کی اسپتال میں صاف پانی کی فراہمی کے لیے آر او پلانٹ لگوائے جائیں۔ اس موقع پر ڈی ایچ او لاڑکانہ اور ایم ایس چانڈکا اسپتال بھی ان کے ہمراہ تھے۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

لاڑکانہ شہر کی مزید خبریں