اُردو پوائنٹ پاکستان لاڑکانہلاڑکانہ کی خبریںڈسٹرکٹ کونسل لاڑکانہ کا ماہانہ اجلاس 20 فروری کو بیگم نصرت بھٹو میموریل ..

ڈسٹرکٹ کونسل لاڑکانہ کا ماہانہ اجلاس 20 فروری کو بیگم نصرت بھٹو میموریل لائبریری ہال میں طلب

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 فروری2018ء) ڈسٹرکٹ کونسل لاڑکانہ کا ماہانہ اجلاس 20 فروری کو بیگم نصرت بھٹو میموریل لائبریری ہال میں طلب کیا گیا جس کی صدارت چیئرمین خان محمد سانگھرو کریں گے اجلاس میں گذشتہ بجٹ اور آئی ٹی اجلاس کی کاروائی بحال کرنے، 27 ممبران کی جانب سے جمع کروائے گئے رکیوزیشن، ڈسٹرکٹ کونسل کمیشن کی تشکیل اور دیگر اہم معاملات پر غور و خوص کیا جائے گا۔

(خبر جاری ہے)

دوسری جانب میئر لاڑکانہ کے خلاف دھرنے کے بعد پیپلز پارٹی مخالف پارٹیوں کے ممبران کی جانب سے اجلاس میں ہنگامہ آرائی اور بائیکاٹ کرکے دھرنا دینے کے بھی امکانات ہیں جس کے لیے مخالف ممبران کی جانب سے صلاح مشورے کیے جار رہے ہیں۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

لاڑکانہ شہر کی مزید خبریں