اُردو پوائنٹ پاکستان لاڑکانہلاڑکانہ کی خبریںپولیس کی کارروائیاں، 15 ملزمان گرفتار، اسلحہ و منشیات برآمد

پولیس کی کارروائیاں، 15 ملزمان گرفتار، اسلحہ و منشیات برآمد

لاڑکانہ ۔12فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 فروری2018ء) ایس ایس پی لاڑکانہ تنویر حسین تنیو نے ہدایات پر لاڑکانہ پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپوں کے دوران 15 اشتہاری اور مطلوب ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی ہے جبکہ گرفتار تمام ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں پر مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق حیدری پولیس نے جمالی لاڑو سے ملزم الھڈنو عرف ٹنڈو سانگی کو ڈیڈ کلو چرس سمیت، بروہی پھاٹک سے ملزم امتیاز عرف امن چانڈیو کو ایک کلو ایک سئو گرام چرس سمیت، ڈوکری پولیس نے محراب پور روڈ سے ملزم رمضان مگسی کو 5 کلو چرس سمیت، باڈہ پولیس نے ملزم حفیظ کورائی کو ایک کلو چرس سمیت، سچل پولیس نے چانڈکا پل روڈ سے ملزم غازی چانڈیو کو تین کلو چرس سمیت، دڑی پولیس نے بقاپور لنک روڈ سے ملزم وحید جتوئی کو ایک کلو دو سئو گرام چرس سمیت، فل روڈ پر جرائیم کے ارادے سے کہڑے ملزم امتیاز عرف ندیم مغیری کو پسٹل اور گولیوں سمیت، گیریلو پولیس نے ملزم صدام رنگ کو 2 کلو چرس سمیت، باقرانی پولیس نے مشوری فاٹک سے ملزم قربان علی کو ڈیڈھ کلو چرس سمیت کیٹی ممتاز پولیس نے بھورل شاہ مقام سے ملزم عبدالغفور مگسی کو چھہ کلو چرس سمیت، یونیورسٹی پولیس نے ملزم رفیق کوری کو 2 کلو چرس سمیت، سی آئی اے پولیس نے اشتھاری ملزم صدر الدین چنو کو، نوڈیرو پولیس نے 5 سنگین نوعیت کے مقدمات میں اشتہاری ملزم حاتم جیھو کو، فتح پور پولیس نے اشتہاری ملزم گلزار شر کو اور رتوڈیرو پولیس نے جسکانی لنک روڈ پر مقابلے کے دوران 5 سنگین مقدمات میں اشتھاری اور مطوب ملزم لاھوتی کوش کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 3 کلو چرس، پسٹل اور گولیاں برآمد کی ہیں۔

(خبر جاری ہے)

پولیس کے مطابق گرفتار تمام ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں پر ایسے مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

لاڑکانہ شہر کی مزید خبریں