نیوٹیک کے زیر اہتمام نجی تعلیمی سینٹر میں مڈٹرم فنی مقابلے کا انعقاد

پیر 12 فروری 2018 22:23

لاڑکانہ ۔12فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2018ء) نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل کمیشن (نیوٹیک) کے زیر اہتمام نجی تعلیمی سینٹر میں مڈٹرم فنی مقابلے منعقد کئے گئے۔ اس موقع پر نیوٹیک لاڑکانہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر عرفان احمد عباسی کی جانب سے لاڑکانہ میں کرائے گئے مڈٹرم فنی مقابلوں کے دوران ویب ڈولپر اور کمپیوٹر گرافکس ڈزائنز کے طلبہ کے کام کو سراہا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے تربیت حاصل کرنے والے طلبہ پر زور دیا کہ وہ زیادہ سے زیادہ ہنری تعلیم حاصل کریں تاکہ سی پیک منصوبوں میں ہنر مند افراد کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے اور بے روزگاری کا خاتمہ کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہنری اور فنی تعلیم ایک نعمت ہے۔ اس موقع پر عرفان احمد عباسی نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ میں یونیفارم ٹریننگ، لرننگ مٹیریل، سرٹیفکیٹ اور انعامات بھی تقسیم کئے۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں