لاڑکانہ پولیس کی کارروائی، 15ملزمان کو منشیات اور اسلحہ کے ساتھ گرفتار کرنے کا دعویٰ

پیر 12 فروری 2018 22:38

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 فروری2018ء) لاڑکانہ پولیس نے کارروائی کرکے 15ملزمان کو منشیات اور اسلحہ کے ساتھ گرفتار کرنے کی دعویٰ کی۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز ایس ایس پی لاڑکانہ تنویر تنیو کی سخت ہدایات پر کارروائیاں کرکے جرائم پیشہ افراد کے خلاف قانون کی گرفت تنگ کردی ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں حیدری پولسی نے جمانی موڑ پر ملزم الہ ڈنو عرف ٹنڈو سانگی کو ڈیڑھ کلو چرس سمیت، بروہی پھاٹک کے قریب امتیاز علی عرف امن چانڈیو کو ایک کلو ایک سو گرام چرس سمیت، ڈوکری پولیس نے محراب پور روڈ پر ملزم رمضان سولنگی کو 5کلو چرس سمیت، باڈہ پولیس نے ملزم حفیظ کوارئی کو ایک کلو چرس سمیت، سچل پولیس نے چانڈکا پل پر ملزم غازی چانڈیو کو 3کلو چرس سمیت، دڑی پولیس نے بقا پور روڈ پر ملزم وحید جتوئی کو ایک کلو دو سو گرام چرس سمیت پھل روڈ پر ملزم امتایز عرف ندیم مغیری کو پستول اور گولیوں سمیت، گیریلو پولیس نے صدان رنگ کو 2کلو چرس سمیت، باقرانی پولیس نے مشوری روڈ پر ملزم قربان علی کو ڈیڑھ کلو چرس سمیت، کیٹی ممتاز پولیس نے بھورل شاہ علاقے میں سے ملزم عبدالغفور مگسی کو 6کلو چرس سمیت، یونیورسٹی پولیس نے ملزم رفیق کوری کو 2کلو چرس سمیت، سی آئی اے پولیس نے اشتہاری ملزم صدرالدین چنہ کو، فتح پور پولیس نے گلزار شر کو، نوڈیرو پولیس نے حاتم جیہو، رتوڈیرو پولیس نے لاہوتی کوش کو 3کلوچرس ، پسٹول اور گولیوں سمیت گرفتار کرنے کی دعویٰ کی ہے، اور ان پر ایسے مقدمات گرج کرنے کے بعد مزید تحقیقات شروع کرنے کیلئے پارٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔

#

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں