لاڑکانہ ،ہندو برادری کی جانب سے شوراتری کا تہوار مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا

منگل 13 فروری 2018 20:01

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2018ء) ملک بھر کی طرح لاڑکانہ میں بھی ہندو برادری کی جانب سے شوراتری کا تہوار مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں شہر کے ہندو دھرم شالا اور باگڑی برادری کی جانب سے تقریبات کا انعقاد کیا گیا جہاں بھگوان شو شنکر کے شولنگ کو دودھ دیا گیا اور پوجا پاٹ کی گئی جس میں ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے مرد، خواتین اور بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر سکیورٹی کے انتظامات سخت کرتے ہوئے رینجرس اور پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں