لاڑکانہ پولیس کی کارروائیاں ،230بوتلیں شراب برآمد ،ملزم گرفتار

منگل 13 فروری 2018 20:01

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2018ء) ایس ایس پی لاڑکانہ تنویر حسین تنیو کے ہدایات پر لاڑکانہ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز ایس ایچ اوز رتوڈیرو قلندر بخش سومرو نے دوران چیکنگ شراب کی 230 بوتلیں اور ایک کلو چرس برآمد کرکے ایک ملزم ایاز جوکھیو کو گرفتار کرکے لاکپ کردیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سے تفتیش کا عمل شروع کیا گیا ہے جو عرصہ دراز سے منشیات کے کاروبار میں ملوث تھا۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں