لاڑکانہ،داخلہ مہم کے سلسلے میں شہر کے گورنمنٹ پائلٹ ہائیر سیکنڈری اسکول سے پریس کلب تک آگاہی ریلی

پیر 16 اپریل 2018 23:05

لاڑکانہ۔16اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) محکمہ تعلیم کی جانب سے داخلہ مہم کے سلسلے میں شہر کے گورنمنٹ پائلٹ ہائیر سیکنڈری اسکول سے پریس کلب تک آگاہی ریلی کا اہتمام کیا گیا جس میں محکمہ تعلیم سمیت مختلف محکموں کے افسران و اسکولی بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر محکمہ تعلیم کے افسر اختر حسین کوریجو، روینیو افسر غوث بخش جتوئی، بدر دھامراہو اور دیگر کا کہنا تھا کہ ریلی کا مقصد عام لوگوں کو تعلیم کی اہمیت اور افادیت کے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے تاکہ والدین اپنے بچوں کو اسکولوں میں داخل کرکے اپنا قومی فریضہ ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم انسان کی تیسری آنکھ ہے اس کے بغیر کسی بھی ملک کی ترقی ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کے ذریعے ہی ملک ترقی کرتے ہیں، تعلیم کی بہتری کے لیے والدین، سول سوسائٹی سمیت معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ہمارے بچے تعلیم حاصل کرکے ملکی ترقی میں حصہ لے سکیں۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں