لاڑکانہ پریس کلب کے سامنے مختلف افراد کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج

منگل 17 اپریل 2018 19:01

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء) لاڑکانہ پریس کلب کے سامنے مختلف افراد کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کیا گیا۔ رتوڈیرو سیانچ محلہ کے مکین رٹائرڈ پوسٹ ماسٹر مظہر علی قادری نے سال 2008 میں کی گئی چوری واپس نہ کروانے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ چوری میں ملوث چوروں کو گرفتار کرکے چوری شدہ سامان واپس کرکے انصاف فراہم کیا جائے۔

جماعت اسلامی پبلک ایڈ کمیٹی کے سیکریٹری جنرل محمد سلیمان کھوکھر نے آبادگاروں کو باردانہ نہ دینے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بالا حکام سے اپیل کی کہ باردانے کی تقسیم شفاف طریقے سے کرکے آبادگاروں میں چھائی پریشانی دور کی جائے۔ شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے ملازمین نے پوسٹنگ آرڈر جاری نہ کرنے کے خلاف احتجاج کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر غلام نبی لاشاری، جاوید کلہوڑو اور دیگر نے مطالبہ کیا کہ پوسٹنگ آرڈر جاری کرکے چھائی پریشانی دور کی جائے۔ لاڑکانہ کے قریب گاؤں مڈو جاگیرانی کی رہائشی خاتون کشمیران جاگیرانی نے اپنی والدہ راجل خاتون کے ہمراہ 7 ماہ قبل گمشدہ ہونے والے نوجوان بیٹے کو تلاش میں مدد کے لیے احتجاج کیا۔ اس موقع پر انہوں نے پولیس افسران سے اپیل کی کہ نوجوان بیٹے کو تلاش کرنے میں مدد کرکے چھائی پریشانی دور کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں