سندھ یونائیٹڈ پارٹی کی جانب سے مقامی ہال میں تعلیم کے بدلے ووٹ کے عنوان سے سیمینار کاانعقاد

بدھ 18 اپریل 2018 20:43

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء) سندھ ایجوکیشن الائنس اور سندھ یونائیٹڈ پارٹی کی جانب سے مقامی ہال میں تعلیم کے بدلے ووٹ کے عنوان سے سیمینار منعقد کیا گیا، جس میں تعلیم کی اہمیت کے حوالے سے روشنی ڈالی گئی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سندھ ایجوکیشن الائنس کے چیئرمین جنید ڈھر اور سندھ یونائیٹیڈ پارٹی کی جانب سے ضلعی صدر محمود بھٹو اور دیگر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اس وقت تعلیم زندگی اور موت کا مسئلا بنی ہوئی ہے مگر افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ حکومت نے تعلیم کی بہتری کے لیے کوئی خاص انتظامات نہیں کیے، اس وقت لاڑکانہ کے قومی اسمبلی کے حلقے این ای 200 میں 44 سے زائد اسکولوں کے بچے کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں جبکہ 86 اسکول بائونڈری وال، 136 اسکول واش روم، 169 اسکول بجلی کی سہولیات سے محروم ہیں جو کہ بہت ہی تشویشناک صورتحال ہے جن مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہ کہا اسی حلقہ سے پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو نے 2018 کے عام انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے لیکن اسی حلقے میں تعلیم کی صورتحال ابتر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر آپ تبدیلی لانا چاہتے ہیں تو وہ آپ کے ووٹ سے ہی آسکتی ہے، جب تک اپنے حقوق کو نہیں سمجھیں گے تب تک حقوق حاصل نہیں کرسکتے، افسوس ہوتا ہے کہ پانی بجلی نہ ہو تو احتجاج کرتے ہیں لیکن تعلیم کے لئے روڈ پر نہیں نکلتے، تعلیم کسی بھی قوم کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اگر ہم تبدیلی لانا چاہتے ہیں چاہے اسکول ہو یا ہسپتال، یا صحت کا شعبہ ہو وہ تبدیلی تعلیم کی بہتری سے اور آپ کے ووٹ سے ہی آسکتی ہے۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں