سانحہ مستونگ کے خلاف لاڑکانہ میں رئیسانی برادری کی جانب سے احتجاجی ریلی نکال کر پریس کلب کے سامنے مظاہرہ

ہفتہ 14 جولائی 2018 17:57

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2018ء) سانحہ مستونگ کے خلاف لاڑکانہ میں رئیسانی برادری کی جانب سے احتجاجی ریلی نکال کر پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر حاجی عبدالستار رئیسانی، حاجی علی مراد رئیسانی، بشیر احمد رئیسانی اور دیگر کا کہنا تھا کہ بھارت ہمارے ملک میں عدم استحکام لانا چاہتا ہے اور ملک میں دہشتگردی کرواکر ملک میں انتشار پھیلانا چاہتا ہے جس عمل کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مستونگ سانحہ میں میر سراج احمد رئیسانی سمیت کئی بے گناہوں کو شہید کرکے ظلم اور بربیت کا مظاہرہ کیا گیا اس وقت ان شہدا کے گھروں میں صف متام بچھ چکی ہے۔ مظاہرین نے آرمی چیف سے مطالبہ کیا کہ اسلم رئیسانی اور لشکری خان رئیسانی سمیت محب وطن بلوچ قبائل کے سرداروں کو تحفظ فراہم کرکے مستونگ سانحے میں ملوث دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں